Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88961
Published : 8/12/2015 19:0

فلسطینی علاقوں پر صیہونی فوج کے حملے

صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں فلسطینی علاقوں پر حملے کئے ہیں۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا اور انتفاضہ قدس کے دوران شہید والے فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی ۔ پچھلے چند روز کے دوران صیہونی فوجیوں نے انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونےوالے متعدد فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم بھی کردیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے آج علی الصبح مشرقی غزہ کے ایک علاقے پر بمباری بھی کی۔ صیہونی طیاروں کی بمباری میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کے جواب میں ایک فلسطینی نوجوان نے انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقے کے شہر العفولہ میں حملہ کرکے ایک صیہونی فوجی کو زخمی کردیا ہے۔

قابل ذکرہے کہ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ قدس کے دوران صیہونی فوجیوں کے حملوں میں کم سے کم ایک سو سولہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23