Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88962
Published : 8/12/2015 19:5

شامی فوج کی کارروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری

شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مغربی علاقے حلب میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز حلب میں شامی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی دہشت گردوں سے شدید لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں دمشق حلب بین الاقوامی شاہراہ پر شامی فوج کا کنٹرول ہوگیا۔ اس لڑائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

شامی فوج نے پیر کے روز حلب کے جنوبی مضافات میں واقع دیہاتوں اور شہروں پر بھی اپنا کنٹرول حاصل کرلیا۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اسی کے ساتھ لاذقیہ اور ادلب کے درمیان میں واقع پہاڑی چوٹیوں پر اپنے اڈوں کو مضبوط کرلیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24