Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88964
Published : 8/12/2015 19:16

یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار ہوگئی

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت میں شہید ہونے و الے عام شہریوں کی تعداد آٹھ ہزار ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے نمائندے پاؤلو لمپو نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک آٹھ ہزار بے گناہ شہری مارے جاچکے ہیں۔ پاؤلو لمپو نے کہاکہ چھبیس مارچ سے جاری سعودی حملوں میں کم سے کم سات سو بچے بھی مارے گئے ہیں۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے اپنی ایک رپور ٹ میں کہا تھا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن پر جارحیت کے دوران جنگی جرائم کا بھی ارتکاب کیا ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے یمن بھر میں ایندھن اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا کی ترسیل کا عمل تیز کرنے پر بھی زور یا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے چھبیس مارچ سے یمن پر جارحیت کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد سابق مفرور صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔ سعودی جارحیت میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہریوں کو شہید اور زخمی کرنے کے علاوہ یمن کی بنیادی تنصیبات کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21