Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88967
Published : 8/12/2015 19:32

عراقی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی ستائش

عراقی وزارت دفاع کے ترجمان نے داعش گروہ کے خلاف حاصل ہونے کامیابیوں پرعراقی فوج اورعوامی رضاکارفورس کی ستائش کی ہے۔

عراقی وزارت دفاع کے ترجمان یحیی رسول نے منگل کو فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے عراقی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی ستائش کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کو فوج اورعوامی رضاکار فورس سے متعلق قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ داعش سے مقابلے میں حاصل ہونے والی کامیابیاں، عراقی فوج اور قبائل سمیت عوامی رضاکار فورس کی جاں فشانی کا نتیجہ ہیں۔ یحیی رسول نے کہا کہ عراق دنیا والوں کی طرف سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا دہشت گردوں کی لگائی آگ سے محفوظ نہیں ہے اسی لئے متحد ہوکر داعش سے مقابلے میں عراق کی مدد کی جانی چاہئے-

دوسری جانب عراق کے ایک عوامی رضاکار گروپ "عصائب اہل الحق" کے فوجی ترجمان جواد الطلیباوی نے عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین کے شمال میں حمرین پہاڑیوں کی مکمل آزادی کی اہم کارروائی کے آغاز کی خبر دی ہے۔

دریں اثنا صوبہ الانبار کے پولیس سربراہ ہاری رزیج نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کے جنوب میں واقع علاقے التامیم کے اسی فی صد حصے کو، جس میں کئی دیگرعلاقے بھی شامل ہیں، داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق التامیم علاقے کی آزادی کے دوران داعش کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ان دہشت گردوں میں داعش کے مواصلاتی شعبے کا انچارج بھی شامل ہے۔

دوسری طرف عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ الانبار میں داعش کے سولہ آئل ٹینکروں کو تباہ کردیا ہے جبکہ بغداد کی آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار کے الکرمہ علاقے میں داعش گروہ کی دوگاڑیوں کو تباہ اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16