Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88969
Published : 8/12/2015 19:36

عراقی فوج کے ہاتھوں اسّی دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج نے الانبار اور صلاح الدین صوبوں میں کم سے کم اسی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے صدر مقام رمادی کے مشرق میں واقع علاقے حصیبہ کا محاصرہ کرکے انتیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ عراقی فوج نے اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے نصب کئے گئے دسیوں بموں کو بھی ناکارہ بنادیا۔ عراقی فوج نے رمادی کے جنوب میں واقع علاقے الحوز میں داعش کے خفیہ ٹھکانے پر بھی حملہ کرکے تئیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ادھرعراقی فضائیہ کے سوخوئی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صلاح الدین کے جزیرہ سامرا میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے تین خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس بمباری میں تیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ان دہشت گردوں میں پندرہ فرانسیسی دہشت گرد شامل ہیں جو کیمیاوی ہتھیار بناتے تھے۔

عراقی فوج نے ایک اور وسیع کارروائی میں صوبہ صلاح الدین کے مختلف علاقوں اور شہروں کو داعش کے کنٹرول سے آزاد کرالیا ہے۔ عراقی فوج نے صوبہ الانبار میں داعش گروہ کے دو جاسوس طیارے بھی مار گرائے ہیں۔اطلاعات کے مطابق عراقی فوج، قبائلی افراد سمیت عوامی رضاکار فورس کی مدد سے صوبہ الانبار کو آزاد کرانے کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس صوبے کے صدر مقام رمادی کو پوری طرح اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20