Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88972
Published : 8/12/2015 19:43

ایران اور ہندوستان، سمندر کے راستے گیس پائپ لائن بچھائیں گے

ایران اور ہندوستان سمندر کے راستے گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پرسنجیدگی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ نئی دہلی میں توانائی سے متعلق اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کی نیشنل گیس ایکسپورٹ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی رضا کاملی نے کہا کہ مجوزہ گیس پائپ لائن منصوبے پر ہندوستانی کمپنی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گیس پائپ لائن بحیرہ عرب سے ہوتی ہوئی ہندوستان کے صوبے گجرات تک بچھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ گیس پائپ لائن پر ساڑھے چار ارب ڈالر لاگت آئے گی اور اس کے ذریعے روزانہ ساڑھے اکتیس ملین کیوبک میٹر قدرتی گیس ہندوستان کو منتقل کی جاسکے گی۔ علی رضا کاملی نے کہا کہ یہ منصوبہ، معاہدے پر دستخط کے بعد دوسال کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ ایران کے قومی گیس ایکسپورٹ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے ایران، پاکستان، ہندوستان امن گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں کہا کہ ایران مذکورہ گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس منصوبے میں دوبارہ شامل ہونا چاہتا ہے تو ایران اس کا خیر مقدم کر ے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11