Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88973
Published : 8/12/2015 19:45

ہندوستان کی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئیں

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے منگل کی شام اسلام آباد پہنچ گئیں۔

اسلام آباد پہنچنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس انتہائی اہم ہے، وہ اسی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے یہاں آئی ہیں۔ ہندوستان کی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سے ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری پر بات چیت کریں گی۔

دوسری جانب پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سے بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی پر گفتگو ہو گی۔ قابل ذکر ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا۔ پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان، افغانستان اور ہندوستان کے علاوہ چین، ایران، روس، ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، آذربائیجان، کرغزستان، قزاقستان، تاجیکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ یا سینئر نمائندے شرکت کریں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15