Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88979
Published : 8/12/2015 19:57

ترکی کے ساتھ عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی معاہدے کی منسوخی کا جائزہ

عراقی پارلیمنٹ اس ملک کی سرزمین پر ترکی کی فوج کے داخل ہونے پر ردعمل میں، ترکی کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ منسوخ کرنے کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے-

النھار اخبار نے عراقی پارلیمنٹ کے ایک قریبی ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ عراقی حکومت اس کوشش میں ہے کہ کل منگل کو پارلیمنٹ میں ایک ایسی قرارداد کا مسودہ پیش کرے جس کی بنیاد پر انیس سو چورانوے میں ترکی اور عراق کے درمیان طے پانے والا سیکورٹی معاہدہ، کہ جس پر صدام کے دور میں دستخط ہوئے تھے، منسوخ ہوجائے -

سیکورٹی کے اس معاہدے کی بنیاد پرترکی کی فوج، پی کے کے گروہ کے افراد کا، تقریبا بیس کیلو میٹر تک عراق میں گھس کر تعاقب کرسکتی ہے- عراقی وزارت خارجہ نے اتوار کو بغداد میں ترکی کے سفیر کو طلب کرکے اس سلسلے میں عراقی حکومت کے احتجاج سے ان کو آگاہ کیا -

واضح رہے کہ ترکی کے ایک سو تیس فوجی، جمعے کی شام کو کرد پیش مرگہ فورس کی تربیت کے بہانے عراق کے شہر موصل کے بشیقہ علاقے میں داخل ہوگئے-

قابل ذکر ہے کہ عراق کے وزیراعظم کے دفتر نے ہفتے کے روز صوبہ نینوا میں ترک فوجیوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یہ اقدام بغداد حکومت کی اجازت کے بغیرانجام پایا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15