Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88980
Published : 8/12/2015 19:59

مشرقی افغانستان میں چھ افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ہونے والے دھماکے میں چھ افراد مارے گئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ نے پیر کے روز صوبہ کنڑ کے شہر چپی درہ کے علاقے گلسلک میں افغان سیکورٹی فورس کا ایک ٹینک تباہ کردیا جس کے نتیجے میں چھے افراد مارے گئے۔

طالبان کے ترجمان نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان کے شہر آقچہ کے علاقے قریہ بوئن میں مقامی سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کا ایک کمانڈر مارا گیا اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگیا۔ ترجمان نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا اور افغانستان کے سرکاری ذرائع نے بھی اس سلسلے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

دریں اثنا صوبہ ننگر ہار میں ہونے والے ایک حملے میں کم سے کم بارہ افراد زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق ایک حملہ آور نے پیر کے روز صوبہ ننگرہار میں پولیس چوکی کے پاس بارود سے بھری اپنی گاڑی میں دھماکا کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم بارہ افراد زخمی ہوگئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15