Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88981
Published : 8/12/2015 20:1

مصر میں برسراقتدار حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے

مصر میں بغاوت کے نتیجے میں برسراقتدار آنےوالی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہیں۔

مصر کے اخبار الشعب کے مطابق بغاوت کے نتیجے میں دارالحکومت قاہرہ میں اقتدار میں آنے والی حکومت کے خلاف اتوار کی رات کو مصر کے مشرقی اور شمالی صوبوں نیز دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں المنیا علاقے میں زبردست مظاہرے ہوئے ۔ مظاہرین مصری پرچم، معزول صدر محمد مرسی، مارے گئے افراد اور گرفتار شدگان کی تصاویر اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے۔

احتجاجی مظاہروں میں شریک لوگوں نے مارے گئے افراد کے خون کا انتقام لینے اور بغاوت کے نتیجے میں بننے والی حکومت کی سرنگونی کی ضرورت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ مصر کے موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کی سربراہی میں مصری فوج نے تین جولائی دو ہزار تیرہ کو بغاوت کرکے عوامی منتخب صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹادیا تھا اور خود عبدالفتاح السیسی صدر بن گئے تھے۔ اس کے بعد اخوان المسلمین کے اراکین اور حامیوں سمیت السیسی کے بہت سے مخالفین کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15