Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88982
Published : 8/12/2015 20:4

افغانستان: طالبان کا ایک سرغنہ گرفتار

صوبہ تخار میں طالبان کے ایک سرغنے کی گرفتاری افغانستان کے قومی سلامتی کے محکمے نے صوبہ تخار میں طالبان کے ایک سرغنے کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے قومی سلامتی کے محکمے نے پیر کے دن ایک بیان جاری کیا۔ اس بیان میں آیا ہے کہ افغان فوجیوں نے صوبہ تخار میں طالبان کے عسکری امور کے انچارج معراج الدین کو گرفتار کر لیا ہے۔ طالبان کا یہ سرغنہ اس صوبے میں طالبان کے لئے رقم اکٹھی کرنے کے امور کا بھی انچارج تھا۔

افغانستان کے قومی سلامتی کے محکمے کے بیان کے مطابق طالبان کے اس سرغنے نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے ہتھیار خریدنے کے مقصد سے صوبہ تخار میں واقع ینگی قلعہ نامی علاقے میں طالبان کے ایک نام نہاد کمانڈر سے تقریبا آٹھ ہزار ڈالر لئے تھے۔

اس خبر کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11