Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88985
Published : 8/12/2015 20:10

ترکی کی فوج عراق سے نہیں جائے گی: ترک وزیر خارجہ

ترکی کے وزیر خارجہ نے، شمالی عراق سے ترک فوجیوں کے نکل جانے کے لئے بغداد کی جانب سے دی گئی اڑتالیس گھنٹے کی مہلت کے اختتام پذیر ہونے کے ساتھ ہی اپنے ملک کے اقدام کا دفاع کیا ہے-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے ترکی چینل چوبیس کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ترکی کی حکومت ان فوجیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ذمہ دارہے جو عراق میں ٹریننگ دے رہے ہیں-

واضح رہے کہ جمعرات کو عراقی حکام نے، سیکڑوں کی تعداد میں ترک فوج کے عراق میں داخل ہونے کے بعد انقرہ کے اس اقدام کو، عراق کے قومی اقتداراعلی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان فوجیوں سے فورا عراق سے نکل جانے کا مطالبہ کیاتھا-

عراق کی قومی سلامتی کونسل نے بھی ایک بیان میں کہا کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں ترکی کی فوج کے عراق سے پسپائی نہ کرنے کی صورت میں تمام آپشنز کھلےہوئے ہیں-

عراقی وزیراعظم نے ترکی کو دی گئی مہلت کی مدت ختم ہونےکا وقت قریب آنے اور ترکی کی جانب سے اس مہلت پر توجہ نہ دیئے جانے کے ساتھ ہی، عراقی فوج کو مکمل طورپرالرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13