Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89083
Published : 10/12/2015 15:54

افغانستان بہت تیزی کے ساتھ علاقائی تعاون میں توسیع کی جانب بڑھ رہا ہے: اشرف غنی

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک بہت تیزی کے ساتھ علاقائی تعاون میں توسیع کی جانب بڑھ رہا ہے ۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اسلام آباد میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں کہا کہ افغانستان وسطی ایشیا، مغربی اور مشرقی ایشیا کے ساتھ علاقائی تعاون میں توسیع کی طرف تیزی کے ساتھ قدم بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان نقل و حمل اور مواصلات کے سلسلے میں تعاون کے پروجیکٹ ابھی منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہیں اوران پرعمل درآمد نہیں ہوا ہے۔

افغان صدراشرف غنی نے اپنی تقریر میں اس امید کا اظہار کیا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس، افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعاون میں پیش رفت کا باعث بنے گی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں گزشتہ عشروں کے دوران لاکھوں افغان مہاجرین کی پذیرائی کئے جانے پر پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

افغان صدر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پاکستان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات پاکستان سے ساڑھے تین لاکھ سے پانچ لاکھ افراد کے افغانستان فرار ہونے کا باعث بنے ہیں، مہاجرین کے مسئلے کو پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ قرار دیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11