Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89084
Published : 10/12/2015 15:55

طالبان اور داعش میں جھڑپیں، سولہ افراد ہلاک

مشرقی افغانستان میں طالبان اور تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے درمیان جھڑپوں میں سولہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے پولیس ترجمان حضرت حسن مشرق وال نے بتایا ہے کہ طالبان اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان یہ جھڑپیں چپر ہار کے علاقے میں ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپوں میں گیارہ طالبان اور پانچ داعشی ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا مقامی سرغنہ محمد حکیم بھی شامل ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق افغان فوج کے جیٹ طیاروں نے ننگرہار کے شہر خوگیانی پر بمباری کی ہے۔ اس حملے میں چار طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ منگل کے روز ہرات کے علاقے شنڈنڈ میں دہشت گرد گروہ طالبان کے دو مخالف دھڑوں میں ہونے والی جھڑپوں میں چوّن افراد ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16