Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89087
Published : 10/12/2015 16:15

داعش کے ٹھکانوں پر روسی آبدوز کے حملے

روسی وزیر دفاع نے کہا:" ہم وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ ان حملوں میں داعش کے ہتھیاروں کے گوداموں، بارودی سرنگ بنانے کے ایک کارخانے اور تیل کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ "

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیکو نے کہا ہے کہ روس نے آبدوزوں سے داعش کے ٹھکانوں پر حملے شروع کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیرہ روم میں روس کی ایک آبدوز نے داعش کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع نے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ایک نشست میں جسے روسی ٹی وی نے نشر کیا کہا کہ آبدوز سے شام کے علاقے رقہ میں دہشتگردوں کے دو بڑے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ ان حملوں میں داعش کے ہتھیاروں کے گوداموں، بارودی سرنگ بنانے کے ایک کارخانے اور تیل کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

روسی وزیر دفاع نے کہا کہ گذشتہ تین دنوں میں روسی طیاروں نے تین سو پروازیں بھری تھیں اور مختلف طرح سے چھے سو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پوتن کے حکم کے مطابق ان حملوں میں روسی لڑاکا جیٹ طیارے جنگی بمبار طیاروں کے ہمراہ ہوں گے۔ قابل ذکرہے منگل کو روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ گذشتہ چار دنوں میں روسی طیاروں نے حملے کرکے داعش گروہ کی بنیادی تنصیبات تباہ کردی ہیں۔

اس بیان میں آیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے داعش کے دسیوں ٹھکانوں منجملہ ستر کمانڈ سنٹرز، اکیس ٹریننگ کیمپس اور تینتالیس گودام، پانچ دسمبر سے اب تک کی بمباری میں تباہ کردیے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13