Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89090
Published : 10/12/2015 18:55

امریکی کانگریس کےمسلمان رکن کو جان سے مارنے کی دھمکی

امریکی کانگریس کے مسلمان رکن نے کہاہے کہ امریکا میں اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے دوران انہیں بھی جان سے ماردینے کی دھمکی دی گئی ہے -

پریس ٹی وی کے مطابق امریکی کانگریس کے مسلمان رکن آندرے کارسن نے سی این این سے اپنے انٹرویو میں کہا ہےکہ وہ اپنے دفتر میں بیٹھے تھے جب انہیں جان سے ماردینے کی د ھمکی موصول ہوئی - انہوں نے کہا کہ پیرس حملوں کے بعد اسلامو فوبیا کے تیزی سے پھیلنے پر انہیں تشویش ہے-امریکی کانگریس کے مسلمان رکن کارسن نے جو ڈ یموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اپنا یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب اس سے ایک دن پہلے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہا تھا کہ مسلمانوں کو امریکا میں آنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے -

ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹریمپ نے ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک انتخابی جلسے میں تقریرکے دوران کہا تھا کہ ہم حکومت سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی مسلمان پناہ گزیں کو، خواہ وہ کسی بھی ملک کا ہو امریکا میں آنے کی اجازت نہ دے - ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اشتعال انگیز بیان کے فورا بعد فلا ڈیلفیا شہر میں مسلمانوں کی ایک مسجد کی بے حرمتی کی گئی- فلا ڈیلفیا شہر کی الاقصی مسجد کے خادم نے بتایا کہ اس مسجد کے باہر ایک سرکٹے سور کو لاکر پھینک دیا گیا تھا- مذکورہ مسجد کے خادم یا موذن نے کہا کہ اس حرکت کاتعلق ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیان سے بھی ہوسکتاہے - مسجد کے خادم نے کہاکہ بعض سیاستداں انتہائی اشتعال انگیز اور ظالمانہ بیانات دیتے ہیں جن کےنقصان دہ نتائج برآمد ہوتے ہیں -

اس درمیان امریکا کے، ریپبلکن پارٹی کے مذکورہ صدارتی امیدوار کے مسلمانوں کے خلاف دیئے گئے بیان کے بعد برطانیہ کے دسیوں ہزارلوگوں نے ایک دستخطی مہم میں حصہ لے کر ٹرمپ کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے- خبروں کے مطابق برطانیہ کے تیس ہزار سے زائدلوگوں نے برطانوی پارلیمنٹ کی سائٹ پر دستخطی مہم میں شرکت کرکے حکومت سے کہا ہے کہ وہ امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کردے -

واضح رہے کہ اگر اس دستخطی مہم میں ایک لاکھ برطانوی شہری شرکت کرلیتے ہیں تو پھر اس معاملے پر برطانوی پارلیمنٹ میں بھی بحث ہوگی -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16