Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89333
Published : 15/12/2015 18:8

سعودی حملوں کی مذمت کے لئے حجہ میں یمنی عوام کا مظاہرہ

شمال مغربی یمن میں واقع شہر حجہ کے عوام نے اپنے ملک پر امریکہ کی حمایت سے انجام پانے والے سعودی اتحاد کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

یمن کے صوبے اور شہر حجہ میں کئے جانے والے مظاہرے میں یمنی طلباء اور اساتذہ نے بھی وسیع پیمانے پر شرکت کی۔ مظاہرین نے یمن کے مختلف علاقوں پر جارحیت کے دوران ہسپتالوں اور تعلیمی مراکز کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تنقید کی۔ حجہ کے عوام نے سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمنی فوج اور عوام کی استقامت کو تقدیر ساز قرار دیا اور اعلان کیا کہ یمنی فوج اور عوام کا مستحکم عزم و ارادہ، سعودی اتحاد کی شکست کا باعث بنا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے صوبے حجہ کے علاقے حرض پر سعودی لڑاکا طیاروں کی پیر کے روز کی جارحیت میں بھی کم از کم بیس یمنی شہری شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں متعدد عورتیں اور بچّے شامل ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26