Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89336
Published : 15/12/2015 18:16

افغانستان میں درجنوں طالبان عناصر کی ہلاکت

افغان سیکورٹی فورسز نے صوبے غزنی میں طالبان گروہ کے درجنوں افراد کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان کے صوبے غزنی کے ڈپٹی گورنر محمد علی احمدی نے اعلان کیا ہے کہ غزنی کے علاقے آب بند میں افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں طالبان کے کم از کم انّیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں طالبان گروہ کے دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔

محمد علی احمدی نے کہا کہ افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی ان جھڑپوں میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ اس کارروائی میں افغان سیکورٹی فورسز نے طالبان گروہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26