Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89349
Published : 15/12/2015 19:3

یمن کے شہر حجہ میں احتجاجی مظاہرہ ، سعودی جارحیت کی مذمت

یمن کے شہر حجہ میں عوام نے مظاہرہ کرکے سعودی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

یمن کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شہر حجہ میں مظاہرے میں شریک یمنی عوام نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے امریکا کی شہہ پر یمن پر جارحیت اور وحشیانہ جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں اسکولوں اور کالجوں کے طلبا اور اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔

مظاہرین نے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سعودی جارحیت جاری رہنے کی مذمت کی ۔

مظاہرین نے اسی کے ساتھ امریکی سعودی جارحیت کے مقابلے میں عوام کی استقامت و پائیداری جاری رکھنے پر تاکید کی-

مظاہرین نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ یمن پر سعودی جارحیت کے تعلق سے اپنے انسانی فریضے پر عمل کریں ۔

یمن کے شہر حجہ میں ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے جنگی جرائم کے ارتکاب پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں پر مقدمہ چلائے جانے اور انہیں وحشیانہ جارحیت نیز انسانیت کے خلاف جرائم کی سزا دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26