Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89445
Published : 16/12/2015 15:6

ترکی میں سیکیورٹی فورسز اور کرد مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

ترکی کے جنوب مشرق میں واقع شہر، دیار باقر میں سیکیورٹی فورسز اور کرد مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ کشیدہ حالات کے باعث دیگر کئی علاقوں میں بھی کرفیو نافذ کردیا گیا ۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت اور کردستان ورکرز پارٹی کے درمیان جولائی میں فائر بندی کا معاہدہ ٹوٹنے کے بعد جنوب مشرقی ترکی کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جس کے خلاف دیار باقر شہر میں کرد شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ترک سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ جنوبی صوبے ماردین میں کارروائی کے دوران پانچ کرد جنگجو مارے گئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق کشیدہ حالات کے باعث دیگر کئی علاقوں میں بھی کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ دیار باقر صوبے کے شہر سلوان میں منگل کے دن بم دھماکہ ہوا ہے جس میں پولیس کے تین اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔ یاد رہے ترک سیکوریٹی فورسز اور "پی کےکے" کے درمیان دوسالہ جنگ بندی کے بعد اس سال موسم گرما میں دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21