Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89459
Published : 16/12/2015 19:37

داعش کے ہاتھوں مختلف ملکوں کے پانچ سو بچوں کو دہشت گردی کی ٹریننگ

دہشت گرد گروہ داعش دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پانچ سو بچوں کو شام میں ٹریننگ دے رہا ہے۔ لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی خفیہ ایجنسی نے بدھ کے دن بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زیادہ بچے شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے کیپموں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ان بچوں کو تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے کیمپوں میں نظریاتی تربیت کے علاوہ ہتھیاروں کے استعمال اور انفرادی لڑائی کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش اس سے قبل دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے جانوروں کو بھی استعمال کر چکا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20