Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89463
Published : 16/12/2015 19:47

فلسطینی وزارت اطلاعات و نشریات کا اقوام متحدہ سے فلسطینی میڈیا اور صحافیوں کےخلاف اسرائیلی حملے بند کرانے کا مطالبہ

فلسطین کی وزارت اطلاعات و نشریات نے اقوام متحدہ سے فلسطینی میڈیا اور صحافیوں کےخلاف اسرائیلی حملے بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطین کی وزار ت اطلاعات نشریات کے جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قرارداد نمبر دوہزار دوسو بائیس پر عملدرآمد کرکے ، فلسطینی صحافیوں اور میڈیا کے خلاف اسرائیل کے حملے رکوائے۔ سلامتی کونسل نے ستائیس مئی دوہزار پندرہ کو قرار داد نمبر دوہزار دو سو بائیس پاس کی تھی جس کے تحت جنگ زدہ علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ فلسطین کی وزارت اطلاعات ونشریات نے قرار داد دوہزار دوسو بائیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو معلوم ہے کہ صحافیوں پر تشدد کی بابت اس کا احتساب نہیں کیا جائے گا لہذ وہ پوری ڈھٹائی کے ساتھ صحافیوں کو قتل ، گرفتار اور تشدد کا نشانہ بنارہا ہے۔ فلسطین کی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ، انٹرنیشنل جنرنلسٹ فیڈریشن نے فلسطینی صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی قائم کردی جو اپنی رپورٹ جلد عالمی اداروں کو پیش کردے گی۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے علاقے میں پیشہ ورارنہ سرگرمیوں میں مصروف فلسطینی صحافی مہند الشریف گولیاں مار کر زخمی کردیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21