Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89466
Published : 16/12/2015 19:53

سعودی فوجی اتحاد کی یمن میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی

سعودی فوجی اتحاد، یمن میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان شرف غالب لقمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت والا جارح اتحاد زمین ، فضا اور سمندر سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد نے صوبہ مآرب پر حملے تیز کر دیئے ہیں اور اس کے لڑاکا طیارے بھی حملے کر رہے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان غالب نے کہا کہ سعودی اتحاد کی گن بوٹس نے صوبہ حدیدہ کے ساحلی شہر لحیہ پر گولہ باری کی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ تعز میں آل سعود کے ایجنٹ جحملیہ نامی علاقے کی جانب پیشقدمی کی کوشش کر رہے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان بدستور جنگ بندی کی پابندی کر رہے ہیں لیکن اس کا دارو مدار فریق مقابل کے رویئے پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے جوان جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

قابل ذکر ہےکہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ایسی حالت میں کی جارہی ہے کہ جب یمن کے سابق صدر منصور ہادی کے چیف آف آسٹاف مختار الرحبی نے چودہ دسمبر کی رات بارہ بجے سے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

یہاں اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے یمن پر جارحیت شروع کی تھی۔ جس کے دوران ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20