Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89502
Published : 17/12/2015 18:24

جنگ بندی کے نتائج کے سلسلے میں یمنی فوج کا انتباہ

یمنی فوج نے سعودی قیادت میں جارحین کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے-

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان شرف غالب لقمان نے یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کی قیادت میں جارحین کے لڑاکا طیاروں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ملت یمن کے خلاف حملوں کا دفاع اور ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور ہو گی- غالب لقمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں جارح اتحاد نے یمن پر جو حملے شروع کر رکھے ہیں، وہ جنگ بندی کے بعد رکے نہیں ہیں بلکہ گذشتہ دو دنوں میں مزید بڑھ گئے ہیں-

یمنی فوج کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ گذشتہ گھنٹوں میں سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب کے جدعان سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے- جارحین کی جنگی گن بوٹوں نے بھی یمن کے مغربی ساحلوں سے نزدیک ہو کر اللحیہ شہر پر حملہ کیا ہے-

غالب لقمان نے کہا کہ یمن میں جنگ بندی کے باوجود، سعودی قیادت میں جارحین کے حملوں میں اضافہ اور سوئیزرلینڈ میں یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز، جارح ملکوں کے سربراہوں کی ہٹ دھرمی اور جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کی اپیل کا احترام نہ کرنے کا ثبوت ہے-

سعودی عرب کی قیادت میں جارحین کے حملوں میں شدت ایسے عالم میں جاری ہے کہ یمن میں گذشتہ سات دنوں سے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19