Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89507
Published : 17/12/2015 18:34

عالم اسلام کا اصلی مسئلہ غیرملکی طاقتوں کی مداخلت اور مسلمانوں کا عدم اتحاد ہے: اسحاق جہانگیری

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ مسلمان ملکوں کی مشکلات، غیرملکی طاقتوں کی مداخلت یا مسلمان ملکوں کے درمیان عدم اتحاد کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسحاق جہانگیری نے بدھ کے روز اپنے الجزائر کے دورے کے دوران اس ملک کی سینیٹ کے چیئرمین عبدالقادر بن صالح سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں الجزائر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور انھیں مضبوط بنانے کے لیے مکمل آمادگی رکھتا ہے۔

انھوں نے ایران اور الجزائر کو عالم اسلام کے دو اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج یمن، شام، عراق، لیبیا اور افغانستان سمیت بعض اسلامی ملکوں میں عظیم المیے رونما ہو رہے ہیں اور ایران اور الجزائر جیسے ممالک اپنے وسیع تعاون اور صلاح و مشورے سے ان مسائل کو حل کرنے اور مسلمانوں کے مصائب و آلام کو کم کرنے کی راہ حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں بہت زیادہ کمی صرف اقتصادی مقاصد کے تحت نہیں ہو سکتی ہے، بلکہ اس کا بہت اہم پہلو سیاسی ہے اور بعض ممالک اس سلسلے میں اسلامی امۃ کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

الجزائر کی سینیٹ کے چیئرمین نے بھی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی تعلق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گہرا تعلق تہران - الجزیرہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اچھی بنیاد بن سکتا ہے۔

انھوں نے ایران کو الجزائر کا حامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الجزائر بھی ہمیشہ ایران کا حامی رہا ہے اور ان اداروں میں کہ جہاں ایران موجود نہیں تھا، الجزائر نے ایران کے موقف کا دفاع کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری بدھ کے روز سے الجزائر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19