Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89511
Published : 17/12/2015 18:42

سیاسی راہ حل ہی شام کے بحران کا واحد حل ہے: روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ نے سیاسی راہ حل کو شام کے بحران کا واحد حل قرار دیا ہے۔ ماسکو سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے دن کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل عنقریب شام کے بارے میں ایک قرارداد منظور کرے گی۔ روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس قرارداد کی منظوری ویانا اجلاس میں ہونے والے معاہدے میں تبدیلی لانے کے مترادف نہیں ہے۔ سرگئی لاوروف نے بحران شام کے حل کے لئے شامی جماعتوں کے درمیان مذاکرات انجام پانے کی امید کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ ویانا میں ہونے والے حالیہ دو اجلاسوں میں بحران شام کے حل کے لئے بعض امور پر اتفاق ہوا۔ جن میں شامی عوام کی خواہشات کے مطابق اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ کیا جانا اور اس ملک کے مسائل کے حل کے لئے ایک عبوری مدت کا تعین زیادہ اہم ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21