Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89523
Published : 18/12/2015 12:39

یمنی فوج کا سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر انتباہ

یمنی فوج نے سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے نتائج کی بابت خبر دار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان شرف غالب لقمان نے یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ردعمل ظاہر کرنے اور یمنی عوام کا دفاع کرنے پر مجبور ہوگی۔

شرف غالب لقمان نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے باوجود سعودی حملے بند نہیں ہوئے بلکہ ان میں مزید شدت پیدا ہو گئی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ پچھلے چند گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب کے جدعان ٹاؤن سمیت ملک کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

سعودی اتحاد کی جنگی گن بوٹوں نے بھی یمن کے مغربی ساحلی شہر اللحیہ پر حملہ کیا ہے۔

غالب لقمان نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان اور سوئیزرلینڈ میں مذاکرات کے آغاز کے باوجود سعودی حملوں کا جاری رہنا ، جارح ملکوں کے سربراہوں کی ہٹ دھرمی اور جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کی اپیل کا احترام نہ کرنے کا ثبوت ہے۔

دوسری جانب یمن کے قبائلی عمائدین نے سعودی جارحیت کے مقابلے میں فوج اور عوامی رضاکارفورس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی صوبے مآرب میں یمن کے قبائلی عمائدین کے اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ سعودی جارحیت کے مقابلے میں فوج اور عوامی رضاکاروں کی مالی امداد بھی جاری رہے گی اور ضرورت پڑنے پر افرادی قوت بھی فراہم کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں شدت ایسے عالم میں پیدا ہوئی ہے جب پیر کی رات سے سات دنوں کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24