Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89524
Published : 18/12/2015 12:40

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کےشہر نابلس کے علاقےحوارہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماردیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

صیہونی فوجیوں نے زخمی فلسطینی نوجوان کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کرنے کی بھی اجازت نہیں دی اور وہ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔

صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

عینی شاہدین نے صیہونی حکومت کے اس دعو ے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کے پاس کسی بھی قسم کا آتشیں یا غیر آتشیں ہتھیار نہیں تھا۔

مذکورہ فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد یکم اکتوبرسے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو چھبیس ہوگئی ہے۔

شہید ہونے والوں میں چھبیس بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب قلندیا کیمپ میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان دوسری بار جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور متعدد کو صیہونی فوجی اغو کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26