Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89525
Published : 18/12/2015 12:42

رمادی کا وسیع علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

عراقی فوج نےملک کے مغربی شہر رمادی کے وسیع علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

صوبہ الانبار کی صوبائی کونسل کے سربراہ صباح الکرحوت نے کہا ہے کہ رمادی شہرکے ستّر فی صد سے زیادہ علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائی میں داعش دہشت گرد گروہ کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

عراقی فوج نے دو ماہ قبل فضائیہ کی مدد سے رمادی کی آزادی کے لیے آپریشن شروع کیا تھا جو طے شدہ منصوبے کے تحت جاری ہے۔

البتہ عراقی فوج کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کے تحفظ کی خاطر آپریشن سست روی کا شکار ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس نے سامرہ سیکٹر کی جانب سے شمالی بغداد پر داعش کے حملے کی ایک اور کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

دوسری جانب کرد پیش مرگہ ملیشیا نے شمالی شہر موصل کے قریب داعش کے ستّر دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23