Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89539
Published : 18/12/2015 17:39

سینئر ڈرامہ نگار اور اداکار کمال احمد رضوی انتقال کر گئے

پاکستان کے سینئر ڈرامہ نگار اور اداکار کمال احمد رضوی 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے مزاحیہ ڈرامے الف –نون سے شہرت حاصل کرنے والے والے کمال احمد رضوی کافی عرصے سے بیمار تھے۔ انہوں نے الف –نون تحریر بھی کیا تھا اور اس میں اہم رول بھی ادا کیا۔ الف -نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا مختلف سالوں میں چارمرتبہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔’آپ کا مخلص‘، ’صاحب بی بی اور غلام‘ اور ’مسٹر شیطان‘ ان کے دوسرے مشہور ڈرامہ ہیں۔کمال احمد رضوی یکم مئی 1930ء کو غیر منقسم ہندوستان کی ریاست بہار پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد سن انیس سو اکیاون میں وہ پاکستان آگئے ۔ انہیں 1989ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی دیا گیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24