Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89542
Published : 18/12/2015 17:45

داعش کے بارے میں ترک صدر کا بیان

ترکی کے صدر نے داعش دہشت گرد گروہ کی جانب سے مسلمانوں ساکھ بگاڑے جانے کی مذمت کی ہے۔ انقرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے، کہ جن پر عالمی برادری کی جانب سے داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کرنے کا الزام ہے، اپنے ملک کے شہر قونیہ میں ایک بیان میں کہا ہے کہ القاعدہ اور داعش دہشت گرد گروہوں سے دین اسلام اور مسلمانوں کو جو نقصان پہنچا ہے، تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ترکی کے صدر نے تمام دہشت گرد گروہوں کو اسلام کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کا اسلام و مسلمین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے بارے میں ترکی کے صدر کا یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ عراق و شام میں ان پر داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کرنے کا الزام ہے اور روس کا کہنا ہے کہ ترکی صدر اور ان کے گھرانے کے افراد، عراق و شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے زیر قبضہ علاقوں سے تیل کی ہونے والی اسمگلنگ سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21