Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89588
Published : 19/12/2015 14:3

خیبر ایجنسی: پاک فضائیہ کی کارروائی، درجنوں دہشت ہلاک اور زخمی

پاکستان کے نیم خود مختار قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی میں تیئس دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ اور شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق حملوں میں تئیس دہشت گرد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

کچھ روز پہلے بھی پاکستانی فوج کے لڑاکا طیاروں نے راجگال اور سپری کے علاقے میں بمباری کی تھی جس میں چھے دہشت گرد مارے گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ خیبر ایجنسی سمیت افغانستان کی سرحد کے قریب واقع پاکستان کےسات نیم خودمختار قبائلی علاقوں کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گا تصور کی جاتا ہے۔

پاکستان فوج پچھلے تین سال سے ان علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

گزشتہ سال پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر وحشیانہ حملوں کے بعد پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کو دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے ایک سو چوالیس بچوں سمیت ایک سو پچاس افراد کو شہید کر دیا تھا۔دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان نے اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23