Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89591
Published : 19/12/2015 14:9

چین، چھتّیس کان کنوں کی ہلاکت

شمال مشرقی چین میں دو کانوں میں ہونے والے حادثات میں کم از کم چھتّیس کان کن ہلاک ہو گئے۔

بیجنگ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق چین کے ایک سرکاری ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صوبے لیاؤننگ کے شہر ہولوداؤ میں ایک کان میں آگ لگنے کے واقعے میں سترہ کان کن ہلاک جبکہ دس دیگر زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسی طرح شمالی چین میں واقع صوبے ہلونگ جیانگ کے شہر ہگانگ میں بھی ایک کان میں پیش آنے والے جادثے کے نتیجے میں انّیس کان کن زمین کے اندر پھنس گئے جبکہ امدادی کارکنوں نے اعلان کیا ہے کہ کان کے اندر کی صورت حال کے پیش نظر ان کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں پایا جاتا۔

واضح رہے کہ دنیا میں کانوں کے سب سے زیادہ حادثات چین میں رونما ہوتے ہیں جہاں گذشتہ سال مختلف علاقوں کی کانوں میں رونما ہونے والے حادثات میں نو سو اکتّیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18