Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89592
Published : 19/12/2015 14:12

عالمی برادری ایران کے ساتھ زیادہ تعاون کرے: چین اور روس کے وزرائے اعظم کی اپیل

چین اور روس کے وزرائے اعظم نے ایک مشترکہ بیان میں ایران کے ساتھ عالمی برادری کے زیادہ تعاون پر تاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کچیانگ اور روسی وزیر اعظم دیمیتری میدودوف نے جمعرات کے دن شام کے وقت ایک مشترکہ بیان جاری کر کے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حل پر اپنی مسرت کا اظہار اور ایران کے ساتھ عالمی برادری کے مزید تعاون کا مطالبہ کیا۔

چین اور روس نے اس بیان میں ایران کے ایٹمی معاملے کے سلسلے میں ایران اور چھے بڑی طاقتوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کیا ہے کہ جو ایک بہت طویل مدت اور انتھک کوشش کے بعد مناسب اور موزوں طریقے سے حل ہو گیا۔

دونوں ممالک کے حکام نے اس بیان میں تاکید کی ہے کہ وہ اس کے بعد بھی اس معاملے سے متعلق معاہدوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں زیادہ مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اس بات کی توقع کرتے ہیں کہ عالمی برادری بھی زیادہ تعاون کرے گی۔

چین اور روس نے معاہدوں پر مناسب اور جامع انداز میں عملدرآمد کو بھی اہم قرار دیا۔

چین اور روس کے مشترکہ بیان میں بحران شام کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے ۔

بیان میں آیا ہے کہ یہ بحران مشترکہ بین الاقوامی کوششوں کے ذریعے اور اقوام متحدہ کا کردار مدنظر رکھ کر حل کیا جانا چاہئے۔

چین اور روس کے مشترکہ بیان میں مشترکہ تعاون کے ساتھ شمالی کوریا کے ایٹمی معاملے کے مناسب حل اور علاقائی اور عالمی امور کے سلسلے میں دو فریقی مذاکرات اور دو طرفہ تعلقات کی تقویت کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے بیسویں اجلاس کے اختتام پر چین اور روس کے مشترکہ بیان پر دستخط کئے گئے اور اس بیان کو جاری کیا گیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26