Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89783
Published : 22/12/2015 12:23

ایران کی میزائل طاقت علاقے کے امن و استحکام کے لیے ہے: وزیر دفاع

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی میزائل طاقت علاقے کے امن و استحکام کے لیے ہے۔ اسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے صوبہ مازندران کے شہر ساری میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی ایٹمی میزائل بنانے کی کوشش نہیں کی اور اب تک میزائلوں کے ڈیزائن، تیاری اور تجربے میں کوئی خلل اور وقفہ نہیں آیا ہے اور ان کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے علاقے کے خاص حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ثقافتی اور اقتصادی جنگ اور ظالمانہ پابندیوں جیسے مختلف راستوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جنگ کر رہا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16