Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89860
Published : 22/12/2015 19:49

سعودی جارحیت کے خلاف یمن کے ہزاروں شہریوں کا مظاہرہ

یمن کے ہزاروں شہریوں نے اپنے ملک پر سعودی جارحیت کے خلاف ایک بار پھر مظاہرے کئے ہیں۔ دارالحکومت صنعا میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں شریک افراد نے سعودی جارحت رکوانے میں اقوام متحدہ کی ناکامی کی مذمت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ یمن کا محاصرہ ختم کرانے اورجارحیت رکوانے میں ناکام ہوگیا ہے۔ صوبہ عمران کے علاقے جبل یزید میں ہزاروں یمنی شہری سڑکوں پر آئے انہوں نے سعودی امریکی ا تحاد کے حملوں اور بے گناہوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین سعودی عرب کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ سعودی لڑاکا طیارے یمن کی بنیادی تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں۔سعودی عرب نے امریکہ اور متحدہ عرب امارات سمیت بعض عرب ملکوں کو ساتھ ملاکر چھبیس مارچ سے یمن پرجارحیت کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد ملک کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا اور عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کو حکومت سے دور رکھنا تھا۔ یمن پر پچھلے نو ماہ سے جاری سعودی جارجیت میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات، اسپتال اور تعلیمی ادارے تباہ کردیئے گئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16