دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 89938
تاریخ انتشار : 23/12/2015 14:39
تعداد بازدید : 5

عراق دہشت گردی کےخلاف جنگ کے اگلے محاذ پر ہے: عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری

عراق کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس وقت دہشت گردی کےخلاف جنگ کے اگلے محاذ پر ہے ۔

عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے منگل کو کویت میں اپنے کویتی ہم منصب صباح خالد حمد الصباح کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عراق آج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اگلے محاذ پر ہے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا اور حقیقی دشمن دہشت گردی ہے اور اس کو نابود کرنے کے لئے سب کو متحد ہوجانا چاہئے -

کویت کے وزیرخارجہ شیخ خالد حمد الصباح نے بھی اس پریس کانفرنس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہاکہ کویت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ کھڑا ہے - عراقی وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری کویت کے دو روزہ دورے پر پیر کو کویت سٹی پہنچے تھے -

ان کے اس دورے کا مقصد کویت اور عراق کی وزارتی کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا تھا - یہ کمیٹی جنوری دوہزار گیارہ میں تشکیل دی گئی تھی جس کا مقصد کویت پر صدام کی جنگ مسلط کئے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے تمام مسائل کو حل کرنا ہے -


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :