Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89942
Published : 23/12/2015 14:46

شام میں امداد رسانی کا کام آسان بنانے کے لیے سلامتی کونسل کی نئی قرارداد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کے روز شام کے جنگ سے متاثرہ لاکھون افراد کے لیے امدادی سامان ارسال کرنے اور اس کی تقسیم کے کام کو آسان بنانے کے لیے ایک نئی قرارداد منظور کی ہے۔

نیویارک سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یہ قرارداد شام کے ایک اصلی اتحادی روس سمیت سلامتی کونسل کے تمام ارکان کی متفقہ رائے سے منظور کی گئی۔ اس قرارداد کے مطابق پیشگی اجازت کے بغیر شام کی سرحدوں سے بین الاقوامی امدادی قافلوں کے گزرنے کے اجازت نامے میں دس جنوری دو ہزار سترہ تک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ بین الاقوامی امدادی ادارے اپنی امداد جلد از جلد شام میں کے مختلف علاقوں میں جنگ سے متاثرہ ہزاروں افراد تک پہنچا سکیں۔

سلامتی کونسل نے اسی طرح اس قرارداد میں بحران شام کے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی اصول و قوانین کے مطابق اپنے وعدوں پر عمل کریں اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے امداد بھیجنے اور تقسیم کرنے کے سلسلے میں ضروری حالات فراہم کریں۔

اسی قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب سے داعش کے انتہا پسند دہشت گرد شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر قابض ہوئے ہیں، تب سے ان علاقوں میں رہنے والے عام شہریوں کا کہ جنھیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فوری ضرورت ہے، باہر کی دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

سلامتی کونسل نے اپنی اس قرارداد میں کہا ہے کہ داعش اور دیگر دہشت گرد گروہ امدادی سامان کی مقبوضہ علاقوں میں فراہمی اور مستحق افراد کے درمیان اس کی تقسیم کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22