Sunday - 2018 مئی 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89958
Published : 23/12/2015 19:6

روس، واشنگٹن کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ تیارکر رہا ہے

روسی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس مخالف امریکی پابندیوں کےجواب میں واشنگٹن کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ تیارکررہی ہے ۔
روسی صدر کے ترجمان دمیتری پسکوف نے کہا کہ ماسکو پابندیوں کی فہرست میں روس کو شامل کرنےکے امریکی اقدام کو غیر منطقی اور غیردوستانہ سمجھتاہے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات بلاشبہ اور زیادہ خراب ہوں گے -روسی صدر کے ترجمان نے نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا یہ اقدام روس کے سلسلے میں واشنگٹن کے غیردوستانہ اور متضاد رویے کا ہی تسلسل ہے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی اثرمرتب ہوگا- انہوں نے کہاکہ ماسکو امریکا کے اس تازہ فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے اور پھراس کے بعد جوابی اقدامات کے سلسلے میں تجاویز کو اکٹھا اور ان پر غور کیا جائے گا - واضح رہے کہ امریکا کے وزیرخزانہ نے بدھ کو اعلان کیا کہ روس کی بعض شخصیات کے ناموں کو، جو یوکرین کے تنازعے میں رول ادا کرچکی ہیں، امریکا کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 20