دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 89969
تاریخ انتشار : 24/12/2015 12:53
تعداد بازدید : 5

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں نے بدھ کو بھی دو فلسطینیوں کو گولی مارکے شہید کردیا ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی سما کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کے شہید کردیا ۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ دونوں فلسطینی نوجوانوں نے شہید ہونے سے پہلے اپنے حملے میں ایک صیہونی کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا تھا۔

زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ فلسطینی نوجوانوں کی بدھ کی صیہونیت مخالف کارروائی میں ایک صیہونی کی ہلاکت کے بعد ، انتفاضہ قدس میں ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد تیئس اور زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد تین سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

بدھ کو دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کے بعد اکتوبر میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ قدس میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو بتیس ہوگئی ہے۔

صیہونی فوجیوں نے بدھ کو غرب اردن کے مختلف علاقوں سے کم سے کم بیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسی کے ساتھ صیہونی آبادکاروں نے بدھ کو بھی صیہونی فوجیوں کی حمایت سے مسجد الاقصی پر حملہ کرکے مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی کوشش کی ۔ غزہ میں بھی منگل کی رات اور بدھ کو صیہونی فوجیوں کے حملوں میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :