Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89970
Published : 24/12/2015 12:54

سعودی عرب پر حملے کے لیے پچاس ہزار یمنی فوجی تیار

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ پچاس ہزار یمنی فوجی سعودی عرب کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بدھ کے روز اس بات پر زور دیا کہ یمن کے پچاس ہزار فوجی اسٹریٹجک آپشنز کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے اور اس ملک کے جیزان اور عسیر علاقے کے بڑے شہروں پر قبضہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یمن کے اس فوجی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جارحین اور ان کے ایجنٹوں کی دفاعی لائنوں کو توڑنا یمنی فوج کے اسٹریٹجک آپشنز کے پہلے مرحلے کا صرف ایک ابتدائی مرحلہ ہے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے کہ جب یمن کی مشترکہ افواج نے سعودی عرب کی جارحیتوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیر میں واقع الفیصل فوجی اڈے کو قاہر بیلیسٹک سے نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دستے سعودی عرب کے صوبہ جیزان کے علاقے الحرث میں داخل ہو گئے اور انھوں نے کئی فوجی مراکز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور ہتھیاروں کے کئی گوداموں کو تباہ کر دیا۔

یمنی فوج نے اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران یمن کے صوبہ تعز کے شہر ذباب میں سعودی ایجنٹوں کے اجتماع پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے کئی زرخرید ایجنٹ ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21