Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89979
Published : 24/12/2015 13:12

عراق: سامرا میں ائمہ(ع) کے مزار پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش ناکام

عراق کے شہر سامرا میں امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیھما السلام کے حرم مطہر پر راکٹ حملے کی داعش دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

الفرات ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے سامرا میں ائمہ (ع) کے حرم مطہر پر راکٹوں سے حملہ کرنے کی داعش دہشت گرد گروہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے اس کارروائی کے دوران سامرا میں داعش دہشت گردوں کا لانچنگ پیڈ تباہ کر دیا۔ دہشت گرد اس لانچنگ پیڈ کے ذریعے سامرا میں امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہما السلام کے حرم مطہر پر کئی راکٹ فائر کرنا چاہتے تھے۔

دوسری جانب عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بھی اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے رمادی شہر کے جنوب میں ایک کار میں نصب بم کا پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا ہے۔ عراقی فوج نے اسی طرح رمادی شہر میں الجرایشی اور البوذیاب کے درمیان واقع سڑک کو آزاد کرا لیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16