دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 89990
تاریخ انتشار : 25/12/2015 18:31
تعداد بازدید : 3

یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سلامتی کونسل کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں اقوام متحدہ کی ثالثی کے تحت امن مذاکرات کے تناظر میں یمن میں قائم جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ متفقہ طور پر منظور ہونے والا یہ بیان منگل کے دن سلامتی کونسل میں منعقد ہونے والے اجلاس کا ماحصل تھا۔ یہ اجلاس  جنگ یمن شروع ہونے کے وقت سے لے کر اب تک اس کونسل کا پہلا کھلا اجلاس تھا۔

اس بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ جھڑپوں کا رکنا اور یمن کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد، اس ملک میں ایک مستقل اور جامع جنگ بندی پر منتج ہونا چاہیے۔

یمن میں متحارب گروہوں نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک سات روزہ جنگ بندی سے اتفاق کیا کہ جس میں توسیع کی جا سکتی ہے لیکن پندرہ دسمبر کو اس جنگ بندی کے آغاز سے ہی سعودی اتحاد نے کئی بار اس کی خلاف ورزی کی ہے۔

سعودی عرب نے کئی عرب ممالک کے ساتھ مل کر امریکہ کی حمایت سے چھبیس مارچ سے یمن پر جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :