Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 89998
Published : 25/12/2015 18:51

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور فلسطینی کو شہید کردیا ہے۔

ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک فلسطینی کو گولی مارکرشہید کردیا -

اس فلسطینی کی شہادت کے بعد گذشتہ اکتوبر کے مہینے سے جب سے تحریک انتفاضہ قدس شروع ہوئی ہے شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد ایک سوتینتیس ہوگئی ہے -

اس سے پہلے صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبردی تھی کہ ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلیوں پر چاقو سے حملہ کرکے دواسرائیلیوں کو زخمی کرد یا ہے جن میں ایک کی حالت نازک ہے -

بدھ کو بھی دوفلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے وحشیانہ مظالم کے جواب میں صیہونیت مخالف کارروائی کرکے ایک صیہونی فوجی کوہلاک اور چار دیگر کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد وہ دونوں فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوگئے تھے -

واضح رہے کہ انتفاضہ قدس کے آغاز کے بعد سے فلسطینی نوجوان صیہونیوں کےمظالم کےجواب میں مسلسل صیہونیت مخالف کارروائیاں انجام دے رہے ہیں جن میں اب تک تیئیس صیہونی ہلاک ہوچکے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16