Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90001
Published : 25/12/2015 18:58

یمن: یمن کی فوج کے میزائل حملے میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک

یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے ملک کے جنوبی صوبے لحج میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کےفوجی اڈے پربیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا -

یمن سے موصولہ خبروں میں بتایا گیاہے کہ صوبہ لحج میں ایک ایئربیس میں جارح ملکوں کے فوجی ٹھکانے پریمنی فوج کے بیلسٹک میزائلوں سے حملے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے چوہتر فوجی ہلاک اور دو سعودی جنگی طیارے تباہ ہوگئے ہیں -

اس درمیان یمنی فوج کےترجمان شرف غالب لقمان نے کہا ہے کہ اس ایئربیس پر حملے کا منصوبہ پہلے سے تیار کیا گیا تھا جس کی وجہ سے صوبہ تعز میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کےوسیع حملے کو بھی ناکام بنادیا گیاہے -

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ صوبہ الجوف میں بھی سعودی فوجی ٹھکانے پر اسی طرح کا میزائل حملہ کیا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18