Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90011
Published : 26/12/2015 5:23

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی لاہور پہنچ گئے

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی مختصر دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب میاں نواز شریف سے ملاقات کی ۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کابل میں افغانستان کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد وطن واپس جاتے ہوئے کچھ دیر کے لیے لاہور میں قیام کیا اور پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف کی نواسی کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

نریندر مودی جب لاہور پہنچے تو ایئر پورٹ پر میاں نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ ان کے ساتھ پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف اور دیگر اعلی حکومتی عہدیدار بھی موجود تھے۔ ہندوستانی وزیراعظم ایئر پورٹ سے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر رائے ونڈ پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف کی نواسی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔

لاہور پہنچنے سے قبل نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی تھی۔ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ پیغام میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ آج دوپہر دہلی واپسی پر پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کریں گے۔

پچھلے گیارہ سال کے دوران کسی بھی ہندوستانی وزیراعظم کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے پہلے سن دوہزار چار میں اس وقت کے ہندوستانی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21