Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90013
Published : 26/12/2015 5:27

یمن پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ فضائی حملے جاری

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ فضائی حملے جاری ہیں۔ جمعے کو سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف اسکولوں اور کالجوں پر بمباری کی ہے۔

یمن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے جمعے کو بھی یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر وحشیانہ انداز میں بمباری کی ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعے کو صوبہ صعدہ کے شہر سحار میں عمار یاسر کالج پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح شمالی یمن میں المناضل کالج پر بھی بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے املح پر بھی بمباری کرکے کم سے تیرہ عام شہریوں کو شہید کردیا۔

دوسری طرف یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے اپنےجوابی حملوں میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

یمنی افواج نے صوبہ لحج میں سعودی اتحاد کے فوجی اڈوں پر گولہ باری کرکے درجنوں سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوب مغربی صوبے تعز کے مزید چا ر علاقے سعودی اتحاد کے قبضے سے واپس لے لئے ہیں ۔ یمنی افواج کی اس کارروائی میں بھی بہت سے سعودی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی افواج کے جمعرات کے میزائلی حملوں میں ہلاک ہونے والے سعودی اتحاد کے فوجیوں میں متحدہ عرب امارات کی فوج کا ایک جنرل ، سوڈان کا ایک فوجی کمانڈر اور سعودی فوج کے دو سینیئر کمانڈر بھی شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعرات کی شام جنوبی یمن کے صوبہ العند کے فضائی اڈے کو جہاں سوڈانی فوج کا کمانڈر، کچھ غیر ملکی سینیئر فوجی افسران اور بہت سے سعودی اور غیر سعودی فوجی تعینات تھے توشکا بیلسٹک میزائیل کا نشانہ بنایا تھا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر شرف لقمان نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ یمنی افواج کے میزائل حملے میں العند فوجی اڈے میں موجود چوہتر فوجی ہلاک ہوئے جن میں ایک جنرل سمیت بہت سے سینیئر فوجی کمانڈر بھی شامل ہیں ۔ یمن کے اس میزائلی حملے میں سعودی اتحاد کے دو ایف سولہ لڑاکا طیارے اور ایک اپاچی ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہو ا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18