Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90065
Published : 26/12/2015 13:26

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری طرح پرعزم ہیں: شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری طرح پرعزم ہے۔

بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےشام کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ خطرات اور مشکلات سے ڈر کر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں اور دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت پائیدار امن کی خواہاں ہے لیکن وہ درپیش خطرات کو ہرگز نظرانداز نہیں کرسکتی۔ شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم جنیوا امن مذاکرات میں شرکت کے لیے اپنی آمادگی کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔ ان کہنا تھاکہ شام کی حکومت مذاکرات میں شرکت اور مخالفین کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ مسائل کو جلداز جلد حل کرلیا جائے۔

ولید المعلم نے یہ بات زور دیکر کہی کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ اس ملک کے عوام ہی کریں گے اور بیرونی طاقتوں کو اس معاملے میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی ملک کے مستقبل کے تعین میں اس کے عوام اہم کردار ادا کرتے ہیں اور شام کے مستقبل کا فیصلہ بھی شامی عوام کی ذمہ داری ہے۔

چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کے بغیر شام کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ صرف شامی عوام ہی کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر بدھ کے روزسرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16