Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90100
Published : 27/12/2015 6:15

دہشت گردی کے خلاف عالمی محاذ کے قیام کا مطالبہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف عالمی محاذ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

ماسکو میں قطر کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے عالمی محاذ کا قیام ضروری ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا ہے۔

سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا شام کے بحران کو عالمی قراردادوں کے تناظر میں حل کیا جانا چاہیے۔ روسی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ شام کے انتخابات میں صدر بشار اسد کی شرکت کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس بات کا فیصلہ صرف شامی عوام ہی کرسکتے ہیں۔

سرگئی لاؤروف نے واضح کیا کہ شام کے بارے میں روس اور قطر کے درمیان بنیادی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس، شام کے اقتداراعلی ، ارضی سالمیت اور شامی عوام کے حقوق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ شام کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور دنیا کے مختلف ملکوں حتی روس سے بھی دہشت گرد شام جارہے ہیں۔ قطر کے وزیر خارجہ خالدبن محمد العطیہ نے اس موقع پر کہا کہ روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ان کی بات چیت مثبت رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر روس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18