پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 90167
تاریخ انتشار : 27/12/2015 19:8
تعداد بازدید : 5

داعش کے خلاف جنگ کے لئے اردوغان کی شرط

ترکی کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ اگر شام کے صدر بشار اسد اقتدار میں باقی رہیں گے تو انقرہ ، داعش کے خلاف جنگ نہیں کر سکتا-

انقرہ سے اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سنیچر کی رات کہا کہ شام، عراق، ایران اور روس نے داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے ایک رابطہ اسٹاف تشکیل دیا ہے اور ہم سے کہا ہے کہ ان کے ساتھ شامل ہو جائیں لیکن ہم نے ان سے کہہ دیا ہے کہ جب تک بشار اسد شام کے صدر رہیں گے اس وقت تک ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں کر سکتے-

رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ عراق میں تعینات ٹرینر فوجی بغداد کی درخواست پر اس ملک میں داخل ہوئے ہیں اور ان کی ذمہ داری ان فورسز کو ٹریننگ دینا ہے جو دہشت گردوں سے بر سرپیکار ہیں- اردوغان نے ترکی کی فوج، عراق میں داخل ہونے پر عراقی حکومت کے اعتراض کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے عراق میں فوج بھیجی ہے-

ترکی نے دسمبر کے اوائل میں عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر صوبہ موصل کی بعشیقہ فوجی چھاؤنی میں اپنے فوجی تعینات کر دیئے جس پر عراقی عوام اور حکام نے سخت احتجاج کیا ہے- عرب لیگ نے گذشتہ ہفتے ایک ہنگامی اجلاس میں جو عراقی حکومت کی درخواست پر بلایا گیا تھا، ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق سے اپنے فوجیوں کو بلا قید و شرط، فورا باہر نکال لے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :